سید علی گیلانی سخت سکیورٹی میں سپرد خاک

Sep 02, 2021 | 09:31:AM
سید علی گیلانی سخت سکیورٹی میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کو سپرد خاک کر دیا گیا، بھارتی فورسز نے قبرستان کو بھی سیل کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سید علی گیلانی کو سخت سکیورٹی میں آج صبح سپردخاک کیا گیا، قابض بھارتی فورسز نے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی، سید علی گیلانی کو حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سپرد خاک کیا گیا، بھارتی فورسز نے حیدر  پورہ قبرستان کو بھی سیل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جموں و کشمیر پر قابص بھارتی فورسز کی جانب سے ان کی تدفین کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور وادی میں کرفیو نافذ کر کے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔