امریکی فوج بھی حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار،سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمیاں محدود

Oct 02, 2025 | 22:59:PM
امریکی فوج بھی حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار،سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمیاں محدود
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)امریکی فوج بھی حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار ہوگئی جس کے باعث محکمہ جنگ اور فوج کی مختلف سروسز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمیاں محدود کردی گئیں ہیں۔

امریکی محکمہ جنگ  کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ بجٹ منظور نہ ہونے کا باعث اس اکاؤنٹ کی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔

اسی طرح امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سمیت، امریکی  سپیس فورس، امریکی نیوی اور فضائیہ سمیت فوج کی دیگر شاخوں کے ایکس اکاؤنٹس پر بھی یہی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں ایک بار پھر شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے جس کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

غیر ملکی ادارے کے مطابق حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ کرایا جاسکا جو امریکا میں شٹ ڈاؤن کا باعث بنا جس کی وجہ سے کچھ سرکاری اداروں کا کام رک گیا ہے, ایک اندازے کے مطابق 75 ہزار کے قریب ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی ہے۔

ڈیموکریٹکس اور ری پبلکنز رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں اس سے پہلے 19-2018 میں سب سے طویل شٹ ڈاؤن 35 دن تک جاری رہ چکا ہے اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں ہوا تھا۔