فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صمود فلوٹیلا پر حملہ،جے یو آئی (ف)کا کل بھرپور احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں ۔فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ۔ کل بروز جمعہ بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا ہےکہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ خطباء اور ائمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں ۔اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کی بڑی کمپنی کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا اعلان