امریکا کی بڑی کمپنی کا پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)پروکٹر اینڈ گیمبل نے پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کر دیا،ایک بڑے کارپوریٹ اقدام میں جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے،پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل پاکستان میں اپنا کاروبار بند کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کے عالمی ری اسٹرکچرنگ پلان کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لسٹڈ کمپنی نے یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں ظاہر کی۔جیلیٹ کمپنی ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کردیا،پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جو اس کے عالمی ری اسٹرکچرنگ پروگرام کا حصہ ہے۔اس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی فیصلے شامل ہیں تاکہ ترقی اور ویلیو کری ایشن کو تیز کیا جا سکے۔اس کاروباری خاتمے کے لیے درکار اقدامات پر غور کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ اس میں، اگر ضروری ہوا، تو جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کرنے کا امکان بھی شامل ہو سکتا ہے،جو تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔
پی اینڈ جی ایک امریکی گلوبل کنزیومر گُڈز کمپنی ہے جس کی بنیاد 1837 میں رکھی گئی تھی۔ یہ کمپنی پیمپرز، ٹائڈ، گیلٹ، ہیڈ اینڈ شولڈرز جیسے برانڈز کے لیے مشہور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شراب چیز ہی ایسی ہے۔۔مسافر کی’’چول‘‘پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ