گھر میں کام کرنیوالی خواتین تالے توڑے کر 1 کروڑ کےزیوارات اور ڈالر چوری کرکے فرار

Oct 02, 2025 | 21:07:PM
گھر میں کام کرنیوالی خواتین تالے توڑے کر 1 کروڑ کےزیوارات اور ڈالر چوری کرکے فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی بھٹہ)فیصل آباد میں چوری کی بڑی واردات میں   3 گھر میں کام کرنے والی خواتین تالے توڑ  کر 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار  ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں 3 گھریلو ملازمہ الماری کے تالے توڑ کرکے واردات کرکے فرار ہو گئیں،ایف آئی آر کے مطابق لیاقت ٹاؤن سے 3 گھریلو ملازمہ 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات ، 1200 غیر ملکی ڈالر اور 1 لاکھ روپے نقدی بھی چوری کرکے فرار ہو گیئں۔تھانہ جھنگ بازار میں گلریز سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں فرانسیسی سفارتخانے کےوفد کی قیدی سے ملاقات