پشاورپولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ,ایک اہلکارشہید، 3زخمی

Oct 02, 2025 | 19:42:PM
پشاورپولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ,ایک اہلکارشہید، 3زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) پشاور میں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک اہلکار شہیدہوگیا۔ 

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں  :  پنجاب میں بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری