نسوار استعمال کرنے والے لوگوں کیلئےہائیکورٹ ملتان بینچ کابڑا فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر) نسوار استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے ہائی کورٹ ملتان بینچ کا ایک بڑا فیصلہ آگیا ہےجس کے تحت نسوار کی تیاری اور خرید و فروخت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج سید احسن رضا کاظمی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف ایک رٹ درخواست نمبر 4177/18کی سماعت کی جو کہ گزشتہ7 سال سے زیر التوا تھی،پیٹیشنر ذیشان خان خٹک نے اپنے کونسل ذوالفقار علی سدھو کے توسط سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نسوار کے خلاف نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے رٹ درخواست دائر کی تھی۔
اس نوٹیفکیشن میں نسوار کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے اس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے تحت نہ کوئی شخص نسوار تیار کر سکتا نہ اسے فروخت کر سکتا تھا، اس حکم کے خلاف ہائی کورٹ کے جج جسٹس عباد الرحمن نے حکم امتناعی جاری کر دیا تھا ،7 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہ رٹ آج سماعت کے لیے منظر عام پرآئی تو جسٹس احسن رضا کاظمی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے استفسار کیا کہ وہ اپنا موقف بیان کریں تو انہوں نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کیلئے آمادگی ظاہر کر دی۔
فاضل عدالت نے نسوار کی خرید و فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکوٹ نےمحکمہ صحت سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ سے روک دیا