ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینوں کے قتل میں شامل اورغزہ جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کرتا رہا،علامہ راجہ ناصر عباس

Oct 02, 2025 | 18:08:PM
ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینوں کے قتل میں شامل اورغزہ جنگ بندی قراردادوں کو ویٹو کرتا رہا،علامہ راجہ ناصر عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سربراہ مجلس وحدتِ المسلمین سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ  کسی چیز کی بنیاں نا انصافی پر ہو،اس کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں ہوسکتا ۔اسرائیل کا وجود ہی غیر قانونی ہے۔قائد اعظم نے اسرائیل کو غلط قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینوں کے قتل میں شامل ہے۔

 سربراہ مجلس وحدتِ المسلمین سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کرتا رہا ۔اس  کو حکمرانوں نے نوبل پرائز کے لئے نامزد کیا۔ہمارا وزیراعظم بے حشیت ہے،20 نکاتی ایجنڈے کو دیکھ لیں،فلسطینیوں کے حق کو ختم کر رہا ہے ،ایک کمیٹی بنے گی جس کو ٹونی بلئیر لیڈ کرے گا،کیا ہمارے حکمران فلسطینیوں کی تاریخ نہیں جانتے؟۔کمزور بچوں اور عورتوں کے لئے کیوں نہیں اٹھتے؟۔ان پر ظلم کرنے والوں کو قتل کیوں نہیں کرتے ؟۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک ظلم کے خلاف یکجا ہو جاتے ۔اسرائیل کی ان سب کے سامنے اوقات کیا ۔یہ لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کا معاہدہ لے کر آئے ہی، فلسطینی عوام اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ان لوگوں کی عدلیہ،سینٹ،پارلیمٹ سب ٹیڑھا۔فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کہ مذمت کرتے ہیں ۔لبنان  اور شام پر حملہ ہوتے ہیں اورتم چپ رہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے