لاہور جنرل ہسپتال میں ’’لیڈرشپ اِن ہیلتھ کیئر‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ

ورکشاپ میں مؤثر ٹیم لیڈرشپ، جدید قائدانہ تکنیک اور عالمی تجربات پرلیکچرز دیئے گئے

Oct 02, 2025 | 16:21:PM
لاہور جنرل ہسپتال میں ’’لیڈرشپ اِن ہیلتھ کیئر‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور جنرل ہسپتال میں ’’لیڈرشپ اِن ہیلتھ کیئر‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔
ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا مقصد شعبہ صحت سے وابستہ پیشہ ور افراد میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں جدید تنظیمی اور انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا،ورکشاپ میں قومی و بین الاقوامی ماہرین نے خصوصی لیکچرز دئیے۔
 پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج اور پی جی ایم آئی پروفیسر فاروق افضل نے اس موقع پرکہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی میڈیکل یونیورسٹیز اور اداروں سے منسلک میڈیکل ایکسپرٹس کے ساتھ انٹر ایکشن، باہمی تبادلہ خیالات اور اشتراک عمل سے نوجوان ڈاکٹرز کی تعلیم و تربیت پر بہت گہرے اورمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جو با صلاحیت ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنے کیلئے نا گزیر ہے، صحت کے نظام میں بہتری لانے کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ایک با صلاحیت لیڈر نہ صرف اپنی ٹیم کو بہتر طریقے سے لیڈ کر سکتا ہے بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے ہیلتھ کیئر میں قیادت اور سسٹم تھنکنگ پر روشنی ڈالی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سمیر قاضی (سی ایم ایچ) نے خود احتسابی اور ذاتی بہتری کے اصولوں پر مبنی سیشن منعقد کیا۔
بین الاقوامی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر فیصل عزیز اور پروفیسر ڈاکٹر عارف آصف (امریکہ) نے بذریعہ Zoom شرکت کرتے ہوئے مؤثر ٹیم لیڈرشپ، جدید قائدانہ تکنیک اور عالمی تجربات پر مشتمل لیکچرز دیے،ورکشاپ میں گروپ ڈسکشنز کا مقصد قائدانہ سوچ کو اجاگر کرنا اور باہمی تعاون کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی ہوائیں پنجاب میں داخل،آج سے بارشیں،الرٹ جاری
اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کا مقصد صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کی پیشہ ورانہ ترقی اور استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔
پروفیسر فاروق افضل نے اس موقع پر مزیدکہاکہ ایسی ورکشاپ ہمارے فیکلٹی ممبران اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے ایک اہم قدم ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق خود کو تیار کر سکیں۔پی جی ایم آئی / امیرالدین میڈیکل کالج اورلاہور جنرل ہسپتال میں ہمیشہ معیاری طبّی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے۔