برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی ’’بائے ون گیٹ ون فری‘‘ ڈیلز پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟

Oct 02, 2025 | 12:13:PM
برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی ’’بائے ون گیٹ ون فری‘‘ ڈیلز پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی’’ بائے ون گیٹ ون فری‘‘ ڈیلز  پر  پابندی عائد کردی گئی۔ 

برطانوی حکومت نے موٹاپے پر قابو پانے خصوصاً بچوں کو موٹا پے سے بچانے کیلئے غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیاء کی ایک کے ساتھ ایک فری ڈیلز  پر پابندی لگا دی۔ 

حکام کے مطابق یہ پابندیاں سپر مارکیٹوں، بڑی دکانوں اور آن لائن خوردہ فروشوں پر لاگو ہوں گی۔

پابندی ریستوران اور کیفیز میں کچھ مشروبات کی مفت ری فل پروموشنز  پر بھی لاگو ہوں گی۔ 

اس حوالے سے برطانوی محکمہ صحت  نے کہا کہ یہ پابندیاں بچوں کو زندگی میں ایک صحت مند، خوشگوار آغاز دینے کے لیے ایک اہم قدم ہیں کیونکہ موٹاپا بچوں کو زندگی کی بہترین شروعات سے محروم کر دیتا ہے اور  انہیں زندگی بھر صحت کے مسائل سے دوچار کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:’’بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا‘‘، فیروز خان کی انسٹاگرام سٹوری نے تہلکہ مچا دیا