برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ،انڈے بھی مہنگے

Oct 02, 2025 | 12:09:PM
برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ،انڈے بھی مہنگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو ا جس کے بعد  مارکیٹ میں برائلر 432 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

پرائس لسٹ کے مطابق برائلر فارم ریٹ 270 روپے فی کلو   ہے،ہول سیل ریٹ 284 روپے فی کلو جبکہ  پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈے 307 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلیک میل کرکے؟فیروز خان کی انسٹاگرام سٹوری نے’’ تہلکہ مچا دیا‘‘