شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔
بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے امیر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار ہیں۔
شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالرز ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 12 ہزار 490 کروڑ بنتے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ کنگ نے بڑے بڑے ہالی وڈ ناموں کو بھی دولت میں پیچھے چھوڑ دیا جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شواز نیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی پنجابی کامیڈی فلم’’ نکا ذیلدار پارٹ 4‘‘ 3اکتوبر کو ریلیز ہوگی
ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ دوسری امیر بھارتی اداکارہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7790 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اس فہرست میں ہریتھک روشن کا تیسرا نمبر ہے جن کی دولت 2160 کروڑ بھارتی روپے ہے۔