عمران خان کو اڈیالہ جیل سےآئوٹ کرنےکیلئےپی ٹی آئی کی ’’ احتجاجی فیلڈنگ سیٹ‘‘
پی ٹی آئی کے رہنما ایک دوسرے کو اپنے سے آگے نہیں دیکھنا چاہتے ، اسد قیصر بھی نہیں چاہئیں گے کہ گنڈا پور کااحتجاج رنگ لائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت اور پی ٹی آئی میں بڑا میچ پڑ گیا ، علی امین گنڈا پور کا اصل امتحان اب شروع ہوگا اس میں کامیابی کا کتنا امکان ہے؟وقت ہی بتائے گا ۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کروانےکیلئے احتجاجی فیلڈنگ سیٹ کر لی ہے ۔
24 نیوز کے ڈائریکٹر نیوز میاں محمد طاہر نے اپنےوی لاگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، راولپنڈی،فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی اپنی پاور شو کر رہی ہےلیکن وہ اس میں کتنی کامیاب ہے یہ تو بعد میں پتا چلے گا ۔ پی ٹی آئی کے رہنما ایک دوسرے کو اپنے سے آگے نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے اسد قیصر بھی نہیں چاہئیں گے کہ گنڈا پور عمران خان کی خواہش کی تکمیل میں کامیاب ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نےعلی امین گنڈا پور کو ٹارگٹ دیا ہے کہ آئندہ ہونیوالے احتجاج کو ڈی چوک تک ضرور پہنچانا ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ علی امین گنڈا پور کیلئےیہ بہت بڑی آزمائش ہوگی ۔دوسری طرف حکومت نے بھی پلاننگ کر لی ہے اور قانون کے مطابق کارروائیوں کیلئے کمر کس لی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کے کہنے پر احتجاج کو ڈی چوک تک پہنچانے میں کامیاب رہتے ہیں یا پھر دور سے ہی’’ بائے بائے‘‘ کرتے ہوئے پہلے کی طرح واپس لوٹ جائیں گے ۔