عائزہ خان کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

Oct 02, 2023 | 21:52:PM
عائزہ خان کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی حالیہ پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  خوبرو اداکارہ  عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عجیب و غریب ویڈیو جاری کی جسے دیکھنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،مذکورہ ویڈیو کا آغاز عائزہ خان کا ایک شیشے پر لپ سٹک سے خفیہ ہندسے لکھنے سے ہوتا ہے۔

 سفید اور نیلی ٹی شرٹ زیب تن کئے اداکارہ کاندھے پر بیگ پہنے شیشے کی طرف آتی ہیں اور ہاتھ میں موجود لپ سٹک سے 03-10-2023 کی تاریخ لکھتی ہیں اور ساتھ ہی دل والے سائن کے ساتھ چلی  جاتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ بھی پڑھیں:سورج کی آنکھ مچولی،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

ہر دیکھنے والے کی تشویش میں اضافہ کرتا اداکارہ کا کپشن تھا جس میں انہوں نے 3 اکتوبر کی تاریخ کے ساتھ ہوائی جہاز کا ایموجی استعمال کیا تھا، اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ میں"جڑے رہنے" کا بھی کہا تھا۔

 صرف یہی نہیں دوسری جانب اداکار وہاج علی نے بھی عائزہ کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام سٹوری  پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو ٹیگ کیا اور لکھا  "سی یو عائزہ خان"۔

پوسٹ منظر عام پر آتے ہی کئی صارفین کی جانب سے یہ تاریخ کسی بڑی چیز کی جانب اشارہ کرتی بیان کی گئی۔