سورج کی آنکھ مچولی،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 02, 2023 | 20:18:PM
سورج کی آنکھ مچولی،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور  خشک   رہنے کی پیشگوئی کردی،جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزاسلام آباد میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شام یا رات میں چترال اورکوہستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں  دن کے اوقات میں  گرم رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا ، جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران  گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ مزید تگڑا ,ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا ، کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے۔