ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی

Oct 02, 2023 | 21:19:PM
ایشین گیمز: قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

ایشین گیمز کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی قومی ہاکی ٹیم کی پیرس اولمپکس میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی۔ پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنےکے لیے قومی ہاکی ٹیم کو اولمپکس کوالیفائنگ ہاکی ٹورنامنٹ ہر صورت جیتنا ہوگا۔ ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ رشید کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ٹاپ یورپین، ایشین اور افریقن ٹیمیں شریک ہوں گیں، قومی ہاکی  ٹیم اولمپکس 2016 اور 2020 میں بھی کوالیفائی نہیں کرپائی تھی۔

خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ مقابلوں سے بھی باہر ہے۔