ملتان: شادی نہ ہونے پر نوجوان  ہائی وولٹیج بجلی کے پول پر چڑھ گیا

Oct 02, 2023 | 21:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان بابر) شادی کیوں نہیں کرتے میری، ملتان میں 37 سالہ نوجوان ہائی وولٹیج بجلی کےپول پر چڑھ گیا۔

ملتان میں ایم اے جناح روڈ پر 37سالہ نوجوان نے اپنی زندگی داؤ پر لگادی، شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان  ہائی وولٹیج بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔ بجلی کے پول پر چڑھے نوجوان کا مطالبہ تھا کہ جب تک شادی نہیں ہوتی,نیچے نہیں اتروں گا. 

یہ بھی پڑھیں: صوبائی دارالحکومت سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد، بڑی تباہی ٹل گئی

پولیس واہل علاقہ کی یقین دہانی کے باوجود نوجوان نیچے اترنے سے انکار کرتا رہا اور مطالبہ کیا کہ گھر والے پہلے میری دلہن یہاں لے کر آئیں,پھر نیچے اتروں گا۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے نوجوان کو بجلی کے پول سے نیچے اتار لیا گیا۔ دوسری جانب ریسکیو ترجمان کے مطابق 37 سالہ نوجوان فاترالعقل ہے۔