سعودی عرب میں پروازوں کی تاخیر، پی آئی اے سمیت دیگر غیر ملکی ایئرلائنز کو وارننگ نوٹس جاری

Oct 02, 2023 | 19:33:PM
سعودی عرب میں پروازوں کی تاخیر، پی آئی اے سمیت دیگر غیر ملکی ایئرلائنز کو وارننگ نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب میں پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر پی آئی اے سمیت دیگر غیر ملکی ایئرلائینز  کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

سعودی عرب میں پروازوں میں تاخیر کے باعث جاری کئے گئے وارننگ نوٹس میں  سعودی ایئر لائن اور پی آئی اے سمیت دیگر غیر ملکی ایئر لائنز بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 26 ائیرلائن کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: افسوناک خبر! سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے وارننگ نوٹس کے مطابق اگر ائیرلائن نے اپنی پروازوں کی پرفارمنس ٹھیک نہیں کی تو موسم گرما میں ان کے سلاٹ میں کمی کردی جائے گی، پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پر آمد اور روانگی کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کو جرمانے کی بھی وارننگ دی گئی ہے جبکہ پی آئی اے کا سعودی عرب کے لئے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے۔ 

خیال رہے کہ طیارے خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔