گیپکو کا سب سے بڑا ڈیفالٹر گرفتار

Oct 02, 2023 | 18:57:PM
 گیپکو کا سب سے بڑا ڈیفالٹر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ کے ماسٹر ٹائل والے گیپکو کا سب سے بڑا ڈیفالٹر  شیخ محمود اقبال کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان گیپکو کے مطابق شیخ محمود اقبال نے گیپکو کو 12 کروڑ روپے کے چیک دے رکھے تھے،چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ کامونکی میں شیخ محمود اقبال کے خلاف ایف آئی آر درج  کی گئی تھی۔

تر جمان کے مطابق  کامونکی پولیس نے کامیاب ریڈ کر کے شیخ محمود اقبال کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شیخ محمود اقبال ماسٹر انڈسٹری کی دو فیکٹریوں کے حوالے سے کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے۔