آرمی چیف کا دورہ امریکہ ،اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے اہم ملاقات

Oct 02, 2022 | 16:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ امریکہ اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے مشیر فوجی امور جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف اور قوام متحدہ مشیر فوجی امور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، ملک میں سیلابی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کے اُمور پر گفتگو ہوئی ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ان کے ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا موسمیاتی تغیر سے اور سیلاب متاثرین سے دلی تعزیت کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا ۔ 

بیرامے ڈیوپ نے سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اقوام متحدہ کے معززین نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے تعاون اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔