نصیرآباد: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ، چار دہشتگرد ہلاک

Oct 02, 2022 | 09:56:AM
نصیرآباد: سی ٹی ڈی کی گاڑی پر حملہ، چار دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نوتال قومی شاہراہ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 سی ٹی ڈی کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انڈونیشیا، فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی، 129 افراد ہلاک