ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر ایل پی جی ڈیلرز نے قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔
ایل پی جی ڈیلرز نے قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد اسحاق خان نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں غیرمنصفانہ اضافے سے یہ سستا متبادل ایندھن تمام پیٹرولیم مصنوعات بشمول سی این جی سے بھی مہنگا ہوگیا ہے اور غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہوگیا ہے، فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 200 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے باعث ایل پی جی کی فروخت بھی 60 سے 70 فیصد گھٹ گئی ہے۔
محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی کی پیداواری لاگت انتہائی کم ہے لیکن اس حقیقت کے باوجود اوگرا سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس کے تناسب سے ہر ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے جسکی وجہ سے ناصرف ڈیلرز کا کاروبار تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے بلکہ ایل پی جی پاکستان کا مہنگا ترین ایندھن بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و ماڈل فضا علی کی نئی لک کے سوشل میڈیا پر پرچے