تدفین کہا ں کی جائے؟؟؟عمر شریف کی خواہش سامنے آگئی

Oct 02, 2021 | 19:41:PM
تدفین کہاں ہوگی
کیپشن: عمر شریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کامیڈی کنگ عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ ان کے والدکی خواہش تھی کہ انکی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے، اس سلسلے میں سندھ حکومت سے درخواست کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد دنیا بھر سے مداحوں کی کالز موصول ہو رہی ہیں، سب سے اپیل ہے کہ مغفرت کیلئے دعا کریں۔ عمر شریف کے صاحبزادے نے بتایا کہ جرمنی سے میت واپس لانے کے انتظامات ہو رہے ہیں ، جیسے ہی میت پاکستان پہنچ جائے گی تو نماز جنازہ کا اعلان کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے