یو اے ای میں ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران گر کر تباہ  ۔۔ 4 افراد جاں بحق ۔۔ویڈیو وائرل

Oct 02, 2021 | 18:47:PM
یو اے ای،ہیلی کاپٹر،گر،کرتباہ
کیپشن: ہیلی کاپٹر کزکرتباہ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)یو اے ای  سے افسوسناک خبر۔ ریسکیو ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران گر کر تباہ  ، 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس کے ریسکیو ادارے کا ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے دوران ٹیکنیکل خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں اس میں موجود چاروں افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت پائلٹ ٹرینر خمیس سعید الہولی، لیفٹیننٹ پائلٹ ناصر محمد الراشدی، ڈاکٹر شاہد فاروق غلام اور نرس جوئیل کیوئی سکارا کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کی جانب سے حادثے کی وجہ اور مقام سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قطرکی تاریخ میں پہلی بار قانون ساز کونسل کیلئے انتخابات۔۔نتائج کا اعلان بھی آج