کترینہ کیف کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

Oct 02, 2021 | 15:48:PM
کتریہ کیف کی ہم شکل کے چرچے
کیپشن: کترینہ کیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکاروں اور دیگر سلیبریٹیز کے ہمشکل  آئے روز سوشل میڈیا پروائرل ہوتے رہتے ہیں جن میں اس حد تک مماثلت دیکھی جاتی ہے کہ آنکھ یقین نہیں کر پاتی۔

تفصیلات کےمطابق بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل کی تصاویر  سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ کتریہ کی ہم ماڈل و اداکارہ علینہ رائے کا تعلق ممبئی سے ہے ۔

علینہ رائے کی پہلی بار کترینہ سے مماثلت رکھتی تصاویر تقریباً تین برس قبل منظر عام پر آئی تھیں اور اب ان کی تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کو ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں علینہ رائے نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کترینہ سے مشابہت رکھتی ہیں۔

ماڈل علینہ رائے کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا میں کیٹ جیسی دکھائی دیتی ہوں، جب مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کو فلموں میں کام کرتا دیکھتے ہیں تو ان سے بہت سے لوگوں کو منسلک کرلیتے ہیں۔ امید ہے آئندہ کچھ سالوں میں میں اپنی پہچان بنالوں گی۔


 یہ بھی پڑھیں:کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے