منال اور احسن کا انڈر واٹر لنچ کرنے کیلئے پرجوش

Oct 02, 2021 | 13:28:PM
منال خان اور احسن محسن
کیپشن: منال اور احسن کا انڈر واٹر لنچ کرنے کیلئے پرجوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)احسن محسن اکرام نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ آج وہ دنیا کے سب سے بڑے زیرِ سمندر ہوٹل میں لنچ کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام  مالدیپ میں موجود ہے اور آج یہ جوڑی انڈر واٹر لنچ کرنے کے لیے پرجوش ہے۔

  احسن محسن نے اس موقع پر اہلیہ کو اپنی زندگی کی محبت قرار دیتے ہوئے ہیپی ہنی مون کہا۔

منال خان ان دنوں اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، اور اپنی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو اپنے ٹور سے آگاہ کررہی ہیں ۔

 یاد رہے کہ منال خان نے آج ہی اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
 یہ بھی پڑھیں:    ائیر ایمبولینس کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام۔ 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی ابتدائی منظوری