ائیر ایمبولینس کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام۔ 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی ابتدائی منظوری

Oct 02, 2021 | 12:58:PM
ائیر ایمبولینس
کیپشن: ائیر ایمبولینس کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے لئے 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی ابتدائی منظوری  دیدی،ہر ڈویژ ن میں استعمال کی جائینگی۔

 تفصیلات کے مطابق 10 گائرو کاپٹر کی خریداری کےلئے تقریبا1ارب 5کروڑ روپے رکھے جائیں گے، ائیر ایمبولینس پنجاب کے ہر ڈویژن میں استعمال کی جائے گی جبکہ ایک گائرو کاپٹر بیک اپ کے طورپر استعمال کی جائے گی،ائیر ایمبولینس کے استعمال پر سالانہ 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، پوٹھوہار، مری اور ڈی جی خان ڈویژن میں کوہِ سلیمان کے علاقوں میں ریسیکو سروس میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ماہ قبل ائیر ایمبولینس سے متعلق فیصلہ کیا تھا جس کی آج ابتدائی منظوری دیدی گئی،ریسکیو 1122کی جانب سے پی سی ون کی ابتدائی منظوری لینے کے بعد محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھجوا دی گئی ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے گائرو کاپٹر کی خریداری اور رینٹ پر لینے کی تجاویز تھی، حکومت کی جانب سے بنائی کمیٹی نے رینٹ پر لینے کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اب گائرو کاپٹر خریدے جائیں گے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے دس گائرو کاپٹر خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      روس : 100 سال بعد شاہی خاندان کی پہلی شادی