حکومت نہ بھی ہوتو جماعت اسلامی کام کرتی ہے؛ حافظ نعیم الرحمان

Nov 02, 2025 | 19:50:PM
حکومت نہ بھی ہوتو جماعت اسلامی کام کرتی ہے؛ حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشر حسین )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے لوگوں کا جماعت اسلامی کی کارکردگی پر اعتمادہیں،حکومت نہ بھی ہوتو جماعت اسلامی کام کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے گلشن اقبال میں یوتھ سینٹر اور فیملی پارک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے،تمام اراکین یوسی ناظم،اہلہ محلہ سمیت تمام لوگوں کاشکریہ اداکرتاہوں ،آج اس پارک یوتھ سینٹر کا افتتاح کرنے پر خواتین سمیت تمام حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی باہر نکلتا ہے وہان ریڈ لائن کی مٹی سامنے آجاتی ہے،مئیرکراچی آکر ہم پر قابض ہوگئیں ہیں،صوبائی حکومت کے مکمل ڈراموں سے ہم واقف ہیں،فالتو طریقے سے ضرورت نہیں تھی ریڈ لائن منصوبے کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نااہل بھی ہے صوبائی حکومت نہ کام کرتی ہے نہ کچھ کریں گے،شہر میں مئیر کراچی جماعت اسلامی کا بننا تھا مگر ڈاکہ ڈالا گیا،کراچی سب سے زیادہ ریونیو جنریٹ کرتا ہے،یہ گرین لائن کاپروجیکٹ آگے نہیں بڑھ رہا کراچی سرکلر ریلوے بننا تھا،دس سے بارہ سال سے کے فور منصوبہ آگے بڑھتا چلا جارہا۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چالیس پچاس ہزار سے زائد بچیں بنو قابل سے کورس کر چکے ہیں،یہاں آئی ٹی کے فری کورسس کرکے اچھی ملازمت کرتے ہیں،ہم نے تو خواتین سمیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا کام کررہے ہیں۔

 ہمارے حکمران تو کبھی آئی ایم ایف سے امداد کے لئیے پہنچ جاتے ہیں،اصل سرمایہ تو یہ نوجوان ہیں ان کو سنوارہ جائے تو یہ نسل قرضہ اتارے گی،صرف ووٹ نہیں ڈالیں مگر صیح جماعت کو منتخب کریں،اگر پاکستان میں چند اشرافیہ  ہمیں خود مہیا نہیں کرتے وہ ان کا قصورہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے