سندھ بار کونسل انتخابات ؛کراچی کی 16 نشستوں کے غیر حتمی نتائج کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتازجمالی)سندھ بار کونسل انتخابات میں کراچی کی 16 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔
سندھ بار کونسل انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع جنوبی سے عامر نواز وڑائچ اور امیر بخش میتلو کامیاب ہوئے ہیں۔
ضلع جنوبی سے عبدالحفیظ لاشاری، تہماسپ رضوی ، زبیر احمد ابڑو اوررشید راجڑ کامیاب قرارپائے ہیں۔ضلع وسطی سے ایمل کاسی، سمسام خان، حق نواز ٹالپر اور نعیم قریشی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پانے کا معاملہ مزید الجھ گیا
ضلع شرقی سے اشتیاق میمن، جہانگیر راہوجو، وقار عالم عباسی اور جان محمد نائف کوکامیاب قراردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پانے کا معاملہ مزید الجھ گیا
ضلع غربی سے ارن پرساداورضلع ملیر سے ریاض بھٹی کامیاب قراردیئے گئے ہیں۔
حتمی نتائج ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کئے جائیں گے۔