عمران خان ناکام،ملک مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا:منظور وسان

Nov 02, 2022 | 20:47:PM
عمران خان ,ناکام،ملک ,مارشل لا ,منظور وسان,لانگ مارچ, اسلام آباد
کیپشن: منظور حسین وسان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کے عمران خان کیلئے نومبر کا مہینہ خطرناک ہوسکتا ہے ،الیکشن قریب آتے ہی عمران خان کو اپنے قریبی رفقاء چھوڑ جائیں گے جو عمران خان کو لیکر آئے تھے وہ انہیں گھر چھوڑ کر آئیں گے۔

کوٹ ڈ یجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے منظور وسان کا کہنا تھا کے عمران خان چاہتے ہیں ان کا لانگ مارچ اسلام آباد تک نہ جائے اس سے قبل ان کے معاملات بہتر ہوجائیں۔ ملک مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان کی جانب سے مارشل لا کے نفاظ کی حمایت سے ان کی سیاسی پستی نظر آتی ہے۔

عمران خان سیاسی ہوتے تو مارشل لا کی حمایت کبھی نہیں کرتے، لگ رہا ہے بیرونی سازش کا حصہ خود عمران خان بن گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، عمران خان کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔