راکھی ساونت کی جاوید شیخ کےساتھ ویڈیو وائرل

Nov 02, 2021 | 19:17:PM
بالی ووڈ اداکارہ، راکھی ساونت، جاوید شیخ، ویڈیو شیئر
کیپشن: راکھی ساونت، جاوید شیخ، فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور انٹرٹینمنٹ کوئین راکھی ساونت نے پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
راکھی کی جانب سے جاوید شیخ کے ساتھ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں راکھی نے انہیں بہترین اداکار کہا۔بھارتی اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا کہ جاوید شیخ بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ہیں۔راکھی کی ویڈیو دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہوئے جبکہ ان کے انداز اور لباس کو بھی خوب پذیرائی ملی۔
واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو دبئی میں ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس‘ کی تقریب ہوئی، جس میں بیک وقت پاکستانی اداکار سمیت مشرق وسطیٰ اور بھارتی اداکار شریک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی فلم فیئر اچیورز نائٹ، ادا کا رہ عائشہ عمر لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں