شلپا شیٹھی کے شوہر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیوں ڈیلیٹ کئے ؟؟تفصیلات سامنے آگئیں

Nov 02, 2021 | 18:02:PM
راج کندرا ، شلپا شیٹھی
کیپشن: شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بھارت کے معروف بزنس مین راج کندرا نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری سے قبل راج کندرا اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس پر فعال تھے اوراپنی بیوی شلپا شیٹھی کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتے تھے۔ ان ویڈیوز کی وجہ سے راج کندرا اپنے فالوورز کے درمیان بے حد مقبول تھے۔
 راج کندرا کو 21 ستمبر کودو ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی ۔ رہائی کے بعد راج کندرا سوشل میڈیا سے غائب نظر آرہے تھے اور عوامی مقامات بھی راج کندرا نظر نہیں رہے تھے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راج کندرا نے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی کا کپتانی چھوڑنے کا اعلان۔۔نیا کپتان کون ہوگا ؟؟