ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔بنگلہ دیش کو ایک اور شکست 

Nov 02, 2021 | 15:28:PM
جنوبی افریقہ ، میچ
کیپشن: بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ میں میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 84 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن 27 اور لٹن داس 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔باقی کوئی کھلاڑی بھی اچھے اسکوربنانے میں ناکام رہا ۔
جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا اور رباڈا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ شمس تبریز ی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
جنوبی افریقا نے 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیمبا باوما نے 31 رنز بنائے جب کہ وینڈر ڈیوسن 22 اور کوئنٹن ڈی کاک 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلا دیش کے تسکین احمد 18 رنز دے کر دو جب کہ مہدی حسن، اور نسم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی سلمان خان سے بدتمیزی