آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے موسم بارے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش ہنزہ 03، میانوالی 02، جوہرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سکرنڈ، شہید بینظرآباد، دادو47، پڈ عیدن اور حیدرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : صنعتی و گھریلو بجلی صارفین کیلیے اہم خبر، وزیر اعظم نے ہدایات جاری کر دیں