وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارت کاری اور مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:رہائی ہو گی یا نہیں؟بانی پی ٹی آئی سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا
کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کے قیام میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔
دونوں ممالک نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔