سفارتی کامیابیاں، پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے: عطا تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق لڑا اور کامیاب ہوا، دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بعد حقائق واضح ہو گئے، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں پکڑا، بھارت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ کلبھوشن پاکستان کی حراست میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، دنیا پاکستانی قیادت کی معترف ہے، دنیا میں سفارتی اور عسکری سطح پر پاکستان کا ایک مقام ہے، معرکہ حق میں نوجوانوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بعدگھی اور آئل کی قیمتیں بھی سامنے آ گئی
انہوں نے مزید کہا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستانی عوام نے دنیا کو بتایا کہ ہم امن پسند ہیں۔