ایران جنگ، سعودی عرب میں شراب کی قلت

May 02, 2026 | 11:46:AM
ایران جنگ، سعودی عرب میں شراب کی قلت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ملک کے واحد شراب خانے میں بیئر، وائن اور ٹیکیلا جیسی الکوحل مصنوعات کی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق سٹور پر آنے والے خریداروں کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے سپلائی کو متاثر کیا ہے جس کے باعث شپمنٹس میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ریاض کے ڈپلومیٹک ڈسٹرکٹ میں واقع اس اسٹور کا کوئی نام یا بورڈ نہیں ہے اور اسے 2024 میں غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے کھولا گیا تھا، جبکہ گزشتہ سال اس کی رسائی امیر غیر مسلم غیر ملکیوں تک بھی بڑھا دی گئی تھی۔

اگرچہ سعودی عرب میں 1952 سے شراب پر عائد پابندی سرکاری طور پر اب بھی برقرار ہے، لیکن مملکت نے غیر ملکی ماہرین اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کے لیے اس ایک لائسنس یافتہ دکان کی اجازت دی ہے۔

مزید پڑھیں:حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش

 حالیہ دنوں میں سٹور کا دورہ کرنے والے پانچ افراد نے بتایا کہ اب وہاں الماریاں تقریباً خالی پڑی ہیں اور صرف چند مہنگے یا گمنام برانڈز ہی دستیاب ہیں۔

ایک مغربی سفارت کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہاں سفید شراب بالکل ختم ہو چکی ہے اور سرخ شراب کی بھی صرف چند مہنگی بوتلیں بچی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں بیئر کی کچھ ایسی بوتلیں ملی ہیں جو کسی خاص برانڈ کی نہیں ہیں۔

اس کمی کی وجہ سے سٹور کے باہر لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئی ہیں اور غیر ملکی شہری اپنی قسمت آزمانے کے لیے دن کے وقت دفاتر سے کام چھوڑ کر وہاں پہنچ رہے ہیں۔