61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملہ غلطی قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)61 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کو غلطی قرار دیدیا ہے۔
امریکہ میں ہونیوالے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ 61 فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ ایران پر حملہ ایک غلط فیصلہ تھا، جبکہ صرف 36 فیصد نے اس اقدام کی حمایت کی۔
سروے میں 90 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد آزاد افراد نے جنگ مخالف رائے دی، ری پبلکن پارٹی کے 19 فیصد افراد نے بھی جنگ کو غلطی قرار دیا۔
سروے میں اس سوال پر کہ امریکہ کا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے، ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔
مزید پڑھیں:امریکی سینیٹ میں ایران جنگ خاتمے کی قرارداد چھٹی بار بھی ناکام
48 فیصد نے کہاکہ امریکہ کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرلینا چاہیے چاہے وہ کوئی بری ڈیل ہی کیوں نہ ہو ۔
46 فیصد نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ اچھی ڈیل کے لیے دباؤ بڑھانا چاہیے چاہے اس کے لیے دوبارہ فوجی کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
اس سے پہلے مئی 2006 میں اسی قسم کے ایک پول میں 59 فیصد امریکیوں نے عراق کے ساتھ امریکی جنگ کو غلطی کہا تھا۔
1971 میں کیے گئے گیلپ سروے میں ہر 10 میں سے 6 امریکیوں نے ویتنام جنگ کو غلطی قرار دیا تھا۔