آسمان پر کڑکڑاتی بجلی کا درجہ حرارت سورج سے پانچ گنا زائد

May 02, 2025 | 19:47:PM
آسمان پر کڑکڑاتی بجلی کا درجہ حرارت سورج سے پانچ گنا زائد
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آسمان پر کڑکڑاتی بجلی کا درجہ حرارت چند لمحوں کے لیے سورج سے 5 گنا زائد ہو سکتا ہے۔

بجلی کی کڑک یا آسمانی بجلی کا درجہ حرارت تقریباً 30,000 ڈگری تک پہنچ سکتی ہے جبکہ سورج کی سطح جسے photosphere کہا جاتا ہے، کا درجہ حرارت تقریباً 5,500 ڈگری ہوتا ہے۔ یعنی بجلی کی کڑک سورج کی سطح سے تقریباً 5 سے 6 گنا زیادہ گرم ہو سکتی ہے۔

اصل میں بجلی ایک طاقتور برقی مخروج ہے جو بادلوں اور زمین یا بادلوں کے درمیان ہوتا ہے۔

جب یہ خارج ہوتا ہے تو ہوا میں موجود گیسیں (خصوصاً نائٹروجن اور آکسیجن) تیزی سے ionize ہو جاتی ہیں جس سے شدید گرمی پیدا ہوتی ہے۔ یہ گرمی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہوا لمحاتی طور پر پلازما میں تبدیل ہو جاتی ہے جو روشنی اور گرج پیدا کرتی ہے۔

یہ درجہ حرارت صرف چند مائیکرو سیکنڈز (ہزارویں سیکنڈ کے حصہ) کے لیے برقرار رہتا ہے، اس کا اثر آس پاس کی چیزوں کو پگھلا یا جلا بھی سکتا ہے، جیسے درخت، ریت یا عمارتیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی گرد آلود آندھی، تیز بارش کی پیشگوئی