پیڈمک کے زیر انتظام پاک چائینہ بزنس سیل اور ریسرچ لیب بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلی سطحی وفد کا پیڈمک ہیڈ آفس کا دورہ، پیڈمک کے زیر انتظام انڈسٹریل اسٹیٹس میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، پیڈمک کے زیر انتظام پاک چائینہ بزنس سیل اور ریسرچ لیب بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کممپنی جاویداقبال نے بورڈ ممبران اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعت کاروں کے ہمراہ چینی وفد کا استقبال کیا ۔ وفد میں ٹیکنالوجی ، ٹریڈ اور انفراسٹرکچر سے متعلقہ تیرہ سے زائد چینی کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔ دورے کے دوران پیڈمک کے جاری منصوبوں ، صنعتکاروں کو دی جانے والی سہولیات اور صنعت دوست اقدامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چینی وفد نے مینوفیکچرنگ ، توانائی اور لاجسٹکس سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیڈمک کے زیر انتظام انڈسٹریل اسٹیٹ میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ پیڈمک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور چینی وفد کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پریسائز ڈویلپمنٹ ایچ کے لمیٹڈ ہیو ڈیوڈ چیو نے معاہدے پر دستخط کئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال نے کہا کہ ہم چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہین انہیں پیڈمک کے صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کے لئے ہرممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ چینی وفد کا دورہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چینی وفد نے پیڈمک کے صنعتی زونز کے انفراسٹرکچر، معیار اور ون ونڈو آپریشنز جیسے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان