ایف ایم ریڈیوزسے بھارتی گانے نشرکرنے پرپابندی کافیصلہ
پی بی اے کایہ محبِ وطن اقدام پوری قوم کے اجتماعی احساسات کی ترجمانی کرتا ہے،عطاء اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز سے بھارتی گانے نشرکرنے پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے اصولی اور قومی جذبات سے ہم آہنگ اقدام قرار دیاگیاہے۔
وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشیدگی کی موجودہ صورتِحال کے پیش نظر یہ محبِ وطن اقدام پوری قوم کے اجتماعی احساسات کی ترجمانی کرتا ہے، اس فیصلے کو قومی یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللّٰہ تارڑ نے اس فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پی بی اے کی یہ پہل خود مختارانہ ہے اور اس سے قومی وقار اور خود مختاری کو تقویت ملتی ہے، اس فیصلے سے یہ پیغام بھی جاتا ہے کہ پوری قوم ان مشکل حالات میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کےلیے متحد ہے۔