کراچی: گلشن حدید میں مسافر بس الٹ گئی، 4 مسافر جاں بحق، 25 زخمی

May 02, 2025 | 10:47:AM
کراچی: گلشن حدید میں مسافر بس الٹ گئی، 4 مسافر جاں بحق، 25 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی گلشن حدید لنک روڈ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کے الٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ کوثر، 59 سالہ عبدالغفور، اور 25 سالہ غلام فرید کے طور پر ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

تینوں افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

زخمی ہونے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔