پسوڑی کے بعد علی سیٹھی اور شے گل کا لیفٹ رائٹ گانا وائرل

May 02, 2023 | 15:42:PM
پسوڑی کے بعد علی سیٹھی اور شے گل کا لیفٹ رائٹ گانا وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) علی سیٹھی اور شے گل کا پسوڑی کے بعد نیا گانا لیف رائٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

پسوڑی گانے سے شہرت پانے والے گلوکاروں علی سیٹھی اور شے گل کی جوڑی نے ایک اور گانا ریلز کر دیا ہے، گانے کا ٹائٹل ’لیفٹ رائٹ‘ ہے، اس میں معروف جوڑی کے علاوہ مانو اور عبداللہ صدیقی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کی منزلیں طے کرنے والے ٹریک پسوڑی کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل نے دو اور ساتھی گلوروں کی مدد سے نیا گانا جاری کیا ہے۔ لیفٹ رائٹ کے ٹائٹل سے جاری کیے جانے والے گانے کے میوزک کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کے بول چاروں سنگرز نے مل کر لکھے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: دو بزرگ خواتین کی دوستی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے

گانے میں نئے اور پرانے میوزک کا عمدہ امتزاج سسنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیتا ہے، اس گانے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گانے کو خوب سراہا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے جار ہے ہیں۔ 

گانے کی ویڈیو میں پسوڑی کے مداح شے گل کی ساڑھی کے خوبصورت انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں ۔ اس گانے کو فینز ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔