دو بزرگ خواتین کی دوستی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے

May 02, 2023 | 12:05:PM
دو بزرگ خواتین کی دوستی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دو بزرگ خواتین کی طویل دوستی سب کی توجہ کا مزکز بنی ہوئی ہے۔ دونوں خواتین کی دہائیوں پرانی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر خوب کیے جا رہے ہیں۔ 

موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر نوجوان نسل ریلز بنا کر سب کی توجہ حاصل کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ اس لیے نوجوان دیوانوں کی طرح ریلز اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی کچھ ویڈیوز سچ میں انمول ہوتی ہیں جو سب کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ انہیں متاثر کن ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو دو بزرگ خواتین کی ہے جن کی ادھیڑ عمر تک کی دوستی سب کو بہت زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معروف ماڈلز اور اداکاراؤں کی بچپن کی تصاویر

ویڈیو میں دو ضعیف خواتین پرجوش نظر آتی ہیں جن میں سے ایک بلکل سیدھی کھڑی رہتی ہیں جبکہ دوسری ضعیف خاتون مشہور بالی ووڈ گانے پر رقص کرتی نظر آتی ہیں۔ بزرگ خاتون کے ضعیف العمری میں عمدہ ڈانس مووز سب کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بزرگ خواتین کی جوڑی کو لے کر بہت زیادہ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ان کی جوڑی کو مثالی دوستی کی زندہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ سبھی سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے قریبی دوست کو یہ ویڈیو ٹیگ کر رہے ہیں اور عزم ظاہر کر رہے ہیں کہ ہماری دوستی بھی اس عمر تک جائے گی۔