وزیر اعلیٰ محسن نقوی  کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت،فیصلہ محفوظ 

May 02, 2023 | 10:41:AM
وزیر اعلیٰ محسن نقوی  کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت،فیصلہ محفوظ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عہدے کی معیاد کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کیلئےدائردرخواست پرسماعت،عدالت نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےسےمتعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس محمدرضاقریشی نےشہری حسن لطیف کی درخواست پرسماعت کی،جسٹس محمد رضا قریشی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست پہلےبھی دائرکی جو واپس لےلی تھی ،اس کاوہی رزلٹ ہوگا، اس دن بھی یہی بتایا تھا،سپریم کورٹ نےالیکشن کی کیا تاریخ دی ہے؟ اس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کی تاریخ دی ہے،جسٹس محمد رضا قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہےہم کیسےسن سکتےہیں ؟ پارلیمنٹ کاکیالینادیناہےکیا وہ نگران حکومت مقرر کرتی ہے؟ آپ کو ابھی بھی سپریم کورٹ کے احکامات کا انتظار کرنا ہوگا۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کا 3 ہزار 500 کروڑ کا بجٹ ہے، بجٹ اس وقت نگران حکومت کا صوابدید ہے، نگران حکومت کی آئین میں دی گئی 90 روزہ معیاد ختم ہو گئی ہے، سپریم کورٹ نےالیکشن کی تاریخ میں توسیع دی ، نگران حکومت کوتوسیع نہ دی،نگران وزیراعلیٰ پنجاب غیرآئینی طورپرعہدہ سنبھالےہوئےہیں،نگران وزیراعلیٰ سےپوچھ لیں کہ وہ کس حیثیت میں اس عہدےپربیٹھےہیں؟درخواست گزار نے استدعا کی کہ90 دن گزرنے کے بعد نگران حکومت کے تمام احکامات اور اقدامات غیر آئینی ہیں،عدالت نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے ۔

جسٹس محمد رضا قریشی نےدرخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست ابھی مؤثرنہیں ہے،ہم کیسے پوچھ لیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر پھر مہنگا ہو گیا