مریدکے: دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

May 02, 2023 | 09:05:AM
مریدکے: دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

   پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں معمولی بات پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: سیہون شریف،کاروکاری کا الزام، لڑکا اور لڑکی قتل

پولیس نے بتایا کہ ہسپتال لے جاتے ہوئے عنصر نامی ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔