سیہون شریف: کاروکاری کا الزام، لڑکا اور لڑکی قتل

May 02, 2023 | 09:00:AM
شیہون شریف: کاروکاری کا الزام، لڑکا اور لڑکی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیہون شریف میں کاروکاری کے الزام میں دہرے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

   پولیس کے مطابق سیہون شریف کے نواحی گاؤں بھوتڑا میں ملزمان نے 18 سالہ لڑکی نمانی رند اور 25 سالہ نوجوان میر خان رند کو تیزدھار اوزار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، نامعلوم افراد نے  لڑکی کو  زیادتی کا نشانہ بنا کرسڑک پر پھینک دیا

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی شناخت ولی محمد رند اور منیر رند کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا تیزدار اوزار بھی برآمد کرلیا گیا۔

دہرے قتل کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔