بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم کی پہلی عید کی تصویر شیئر کردی

May 02, 2022 | 19:37:PM
بختاور بھٹو ، بیٹے میر حاکم، پہلی عید کی تصویر، شیئر کردی،
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے میر حاکم کی پہلی عید کی تصویر شیئر کردی۔

سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی گئی، ایسے میں بختاور بھٹو نے بھی بیٹے کی عید کی تیاریاں مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے آفیشل اکانٹ پر ان کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔تصویر میں میر حاکم نے جو لباس زیب تن کیا ہوا ہے اس پر انگریزی میں درج ہے کہ 'میری پہلی عید۔'انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں میر حاکم کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ 'عید کی تیاریاں۔'

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ