بل گیٹس کا اپنی شادی سےمتعلق بڑا یو ٹرن

May 02, 2022 | 13:48:PM
بل گیٹس کا اپنی شادی سےمتعلق بڑا یو ٹرن
کیپشن: بل گیٹس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی دوسری شادی سے متعلق  یہ کہہ کر سب کو تشویش میں مبتلا کردیا کہ وہ مستقبل میں ملینڈا کے سوا کسی اور سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

بل گیٹس نے برطانوی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے  کہ ہر شادی بچوں کے گھر چھوڑ جانے کے بعد تبدیلی سے گزرتی ہے مگر بدقسمتی سے میری شادی طلاق نامی تبدیلی سے گزری ہے۔

 بگ گیٹس نے مزید کہا کہ میرے نقطہ نظر سے میری شادی زبردست تھی،  میں کسی اور سے شادی کرنے کا نہیں سوچوں گا۔

 انہوں نے میلنڈا گیٹس سے دوبارہ شادی کے بارے میں واضح طور پر نہیں بتایا اور کہا کہ مستقبل کے حوالے سے میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں دو عیدیں۔مفتی منیب الرحمان کا بڑا بیان آ گیا

 یاد رہے گزشتہ سال اگست میں دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عید کیساتھ چاند رات بھی ٹھنڈی ہونے کی خوشخبری