انڈیا:ڈینگی سے بچائو کیلئے ویکسین ’’ڈینگی آل‘‘ ٹرائل کے آخری مراحل میں

Mar 02, 2026 | 19:57:PM
انڈیا:ڈینگی سے بچائو کیلئے ویکسین ’’ڈینگی آل‘‘ ٹرائل کے آخری مراحل میں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈیا میں ڈینگی سے بچائو کے لیے ویکسین ’’ڈینگی آل‘‘ ٹرائل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، ویکسین کو جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’ڈینگی آل‘ (DengiAll) نامی یہ ویکسین اس وقت فیز تھری کلینیکل ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے جسے دوا ساز کمپنی پیناسیا بائیوٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ ویکسین ڈینگی وائرس کی چاروں اقسام (سیرو ٹائپس) کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک خوراک (سنگل ڈوز) پر مشتمل ہے جبکہ دنیا میں موجود زیادہ تر ویکسینز کئی ڈوزز پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا